بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے اسلام قبول کرلیا

بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے اسلام قبول کرلیا
بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے اسلام قبول کرلیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس کے اسلام قبول کرلینے کی متضاد اطلاعات  ہیں تاہم گلوکار سے باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی ، مقامی اخبارات نے ہنس راج ہنس کے مسلمان ہونے اور نیا نام محمد یوسف رکھے جانے کا دعویٰ کیاہے ۔مقامی اخبارات کے مطابق  گلوکار ہنس راج ہنس نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اب میرا نام محمد یوسف ہے لیکن گلوکاری کے شعبے میں میرا نام ہنس راج ہنس ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کا انتہائی قریب سے مطالعہ کیا اور ہم نے اپنے بزرگوں سے جو کچھ سنا اس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ۔ رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اسلام محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مسلمان ہونے کے بعد جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیئں دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن کے ذریعے ہی دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری اور مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ہنس راج ہنس نے کہاکہ ممبئی میں ہونے والے پاکستانی لال بینڈ پر حملے کی مذمت کرتا ہوں امن کا پرچار کرنے والے اپنے مہمان کے ساتھ ایسا نہیں کرتے میں اس واقعے پر بہت شرمندہ ہوں اور پاکستانیوں سے معافی مانگتا ہوں۔گذشتہ روز میڈیا نے جب ان سے سوال کیا کہ آپ مسلمان ہوگئے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ آپ ایسا ہی سمجھ لیں تاہم ہنس راج کے قریبی حلقے سے باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ اُنہوں نے کس کے ہاتھ بیت کی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس