نذیر کے کپڑوں پر لگے خون کے دھبے باقی سات مقتولین کے خون سے میچ ہو گئے: فرانزک رپورٹ

نذیر کے کپڑوں پر لگے خون کے دھبے باقی سات مقتولین کے خون سے میچ ہو گئے: فرانزک ...
نذیر کے کپڑوں پر لگے خون کے دھبے باقی سات مقتولین کے خون سے میچ ہو گئے: فرانزک رپورٹ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جوہر ٹاﺅن میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد کے قتل کی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق نذیر کے کپڑوں پر لگے خون کے دھبے باقی سات مقتولین کے خون سے میچ کر ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قتل کیلئے استعمال ہونے والے ہتھوڑے کا دستہ لکڑی کا ہونے کے باعث انگلیوں کے کوئی نشانات نہیں جبکہ نذیر کے ہاتھ میں ملنے والے بال قتل کی گئی ایک عورت کے تھے۔ پولیس کے مطابق کیمیکل لاشوں کے قریب ملا وہی نذیر کے پاﺅںپر بھی لگا ہوا ہے، سفید کیمیکل کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق نذیر کی موت کی وجہ نشہ آور گولیوں کے زائد مقدار میں استعمال سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات نہیں ہے کیونکہ لاشوں کے پاس مہنگے موبائل اور زیورات بھی موجود تھے۔

مزید : لاہور