دینی مدارس کو خلیجی ممالک سے ملنے والی امداد پر نظر ہے، وزیرمملکت برائے داخلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایران اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے دینی مدارس کو ملنے والی امداد پر نظر رکھی ہوئی ہے۔پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی ہیں ،وزارت داخلہ کی جانب سے اب تک 60 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا جاچکا ہے جن کی کارروائیوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔ تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔