اس انتہائی آسان نسخے پر عمل کر کے آپ صرف 20سیکنڈ ز میں اپنی صحت کا حال معلوم کر سکتے ہیں
ٹوکیو (نیوز ڈیسک) ایک ٹانگ پر کھڑے ہونا کوئی مذاق نہیں ہے، کیونکہ یہ آپ کی صحت کے بارے میں اہم ترین معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ ٹوکیو یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر یاسو ہارو تبارا کہتے ہیں کہ ایک ٹانگ پرکھڑے ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم توازن قائم رکھنے کی کتنی صلاحیت رکھتے ہیں اور توازن قائم رکھنے کا براہ راست تعلق ہماری دماغی صحت اور پٹھوں اور ہڈیوں کی صحت سے ہے اگر آپ کھڑے ہونے یا چلنے کے دوران توازن کے مسائل کا شکار ہیں تو یہ آپ کی دماغی صحت، ہڈیوں کے مسائل، پٹھوں کی کمزوری اور حتیٰ کہ بصارت اور سماعت کی کمزوری کی طرف بھی اشارہ ہے۔ اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ کی توازن قائم رکھنے کی صلاحیت نارمل ہے یا نہیں تو ایک ٹانگ اٹھا کر اور ہاتھ کولہوں پر رکھ کر کھڑے ہوں جب تک دوسرا پاﺅں زمین پر نہ لگے یا ہاتھ کولہوں سے نہ ہٹیں اس وقت کو شمار کریں، مختلف عمروں کے لئے نارمل وقت یہ ہیں۔
مزید پڑھیں:چھٹیوں کے موسم میں والدین کے طعنوں سے بچنے کی خواہشمند لڑکیوں کے لیےچینی کمپنی نے شرمناک سہولت متعارف کر وادی
٭.... 40 سال سے کم عمر : تقریباً45سیکنڈ
٭.... 41سے 60سال : تقریباً41سیکنڈ
٭.... 61سے 70سال : تقریباً32سیکنڈ
٭.... 71سے 80سال : تقریباً22سیکنڈ
٭.... 81سے 99سال : تقریباً9سیکنڈ
ڈاکٹر یاسو کے مطابق آپ اپنا توازن بہتر کرنے کی مشق کر کے صحت اور جوانی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ چلتے ہوئے متوازن طریقے سے چلیں۔ سارا دن ایک ہی قسم کے جوتے نہ پہنیں، بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھیں، نیند پوری کریں اور آنکھیں بند کر کے ایک ٹانگ پر کھڑے ہونے کی مشق کریں۔