غلط خبر شائع کر کے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی: محمد حفیظ

غلط خبر شائع کر کے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی: محمد حفیظ
غلط خبر شائع کر کے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی: محمد حفیظ
کیپشن: Muhammad Hafeez

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان مصباح الحق کے خلاف وقار یونس اور معین خان کی سازشوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے اپنے انٹرویو میں ایسا کچھ نہیں کہا اور وہ یہ معاملہ پی سی بی کے علم میں لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ویب سائٹ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں یہ بتایا گیا کہ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر معین خان اور کوچ وقار یونس مصباح الحق کو سائیڈ لائن کر رہے ہیں تاہم جب محمد حفیظ سے اس بابت پوچھا گیا تو انہوں نے سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس خبر سے مکمل لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، یہ پاکستانی ٹیم کو نقصان پہنچانے اور بدنام کرنے کی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اور کھلاڑی متحد ہیں اور ڈریسنگ روم میں کسی بھی قسم کے اختلافات یا سیاست نہیں، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمیں اس طرح کی سازشی کہانیوں کو ختم کرنا چاہیے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے جو کچھ میرے نام سے لکھا ہے، انہیں وہ سب ثابت کرنا پڑے گا، میں یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے علم میں لاو¿ں گا کیونکہ یہ بہت شدید الزامات ہیں۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -