انتہائی ناز ک نظر آنے والی وہ حسینہ جو بڑے بڑے سورماؤں کو چت کردے
ماسکو (نیوز ڈیسک) روسی حسینائیں اپنی نزاکت اور دلکشی کی وجہ سے دنیا میں خصوصی شہرت رکھتی ہیں مگر اسی ملک سے تعلق رکھنے والی ایک نوعمر حسینہ اس وجہ سے دنیا میں پہچانی جاتی ہیں کہ ان کا چہرہ تو کسی نازک گڑیا کی طرح حسین وجمیل ہے مگر ان کا جسم بڑے بڑے پہلوانوں سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔
جولیا ونز بڑی بڑی آنکھوں اور سرخ و سفید رنگت والی حسینہ ہیں لیکن وہ ویٹ لفٹنگ کے تین عالمی مقابلوں کی چیمپیئن قرار پاچکی ہیں۔ ان کے حسین چہرے اور طاقتور جسم کے منفرد امتزاج کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر خصوصی مقبولیت حاصل ہے اور ان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے 23ہزار سے بھی زیادہ فالوورز ہیں۔
روس کے ایجلز شہر میں پیدا ہونے والی جولیا کا کہنا ہے کہ پندرہ سال کی عمر تک وہ ایک عام دھان پان سی لڑکی تھیں اور بے مقصد زندگی گزار رہی تھیں۔ جب ایک دن وہ جم گئیں تو انہوں نے محض تفن طبع کے لئے کچھ ورزشیں کیں اور انہیں لگا کہ یہ تو بہت ہی دلچسپ اور مثبت کام ہے۔ اس کے بعد وہ باقاعدگی سے سخت ورزشیں کرنے لگیں اور چند ماہ کے بعد انہوں نے ویٹ لفٹنگ بھی شروع کردی۔ انہوں نے روس میں منعقد ہنے والا قومی مقابلہ جیتا اور اس کے بعد ویٹ لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے بھی جیتے۔
جولیا کہتی ہیں کہ وہ میوزک اور آرٹ کی طالبہ تھیں لیکن ویٹ لفٹنگ کی دنیا میں آکر انہوں نے اس قدر طاقت اور اعتماد حاصل کیا کہ وہ اب بڑے سے بڑے سورماﺅں کو بھی لمحوں میں چت کرسکتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویٹ لفٹنگ نے انہیں زندگی کا نیا مقصد دیا ہے اور وہ اس میں مہارت کے کمال کو پہنچنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی عمر کے مرد ان کے مداح ہیں اور بہت تعریف کرتے ہیں مگر نسبتاً کم عمر نوجوان اکثر ان پر تنقید کرتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ان سے حسد کرتے ہیں۔