ائیر پورٹ پر تلاشی سے تنگ شخص نے انتہائی اقدام اٹھا دیا،سکیورٹی اہلکاروں کوگھبراہٹ میں مبتلا کردیا

ائیر پورٹ پر تلاشی سے تنگ شخص نے انتہائی اقدام اٹھا دیا،سکیورٹی اہلکاروں ...
ائیر پورٹ پر تلاشی سے تنگ شخص نے انتہائی اقدام اٹھا دیا،سکیورٹی اہلکاروں کوگھبراہٹ میں مبتلا کردیا

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کے ایئرپورٹوں پر سیکیورٹی خدشات کے باعث مسافروں کی چیکنگ کا نظام انتہائی سخت ہوچکا ہے مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اکثر جگہوں پر ضرورت سے زیادہ سخت چیکنگ مسافروں کیلئے سخت کوفت اور غصے کا باعث بنتی ہے۔

روس میں سینٹ پیٹرزبرگ کے مشہور ایئرپورٹ پر بھی ایک مسافر کو بے جا سخت چیکنگ کا نشانہ بنایگ ای جس پر یہ بیچارہ خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ایک ایسی حرکت کر بیٹھا کہ جس کا تذکرہ اب ساری دنیا میں ہورہا ہے۔

ترک وزیر اعظم نے طاہرالقادری کے جڑواں بھائی کے بارے میں بتادیا

مسافر جورجی میاکنکن تمام سیکیورٹی مراحل سے گزرنے کے بعد انتظار گاہ میں پہنچایا تھا کہ اسے اپنی چابیاں پکڑنے کیلئے چند قدم طے کرنا پڑے۔ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے پھر روک لیا اور سکیننگ گیٹ میں سے گزرنے کو کہا۔ جب اس نے وضاحت کی کہ وہ جس حصے میں موجود ہے وہاں دوبارہ سکیننگ کی ضرورت نہیں ہے تو اہلکاروں نے پولیس بلوالی۔ جورجی سیکیورٹی اہلکاروں کی بدتمیزی پر اس قدر مایوس اور مشتعل ہوا کہ اس نے سب مسافروں کے سامنے صرف بیلٹ اور جوتے اتارنے کی بجائے اپنا مکمل باس اتاردیا اور ٹہلتا ہوا سکیننگ گیٹ میں سے گزرگیا۔ اس دوران سیکیورٹی اہلکار اور پولیس بھی حیرت سے ساکت کھڑی رہ گئی اور کسی نے بھی ناراض مسافر کو روکنے کی کوشش نہ کی۔ اگلے دن جب جورجی اپنے دفاتر پہنچا تو دیکھا کہ ہر شخص اس کی برہنہ ویڈیو کی بات کررہا تھا کیونکہ سیکیورٹی کیمروں اور مسافروں کے کیمروں سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو انٹرنیٹ پر عام ہوچکی تھی اور ساری دنیا اسے دیکھ رہی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -