اپنے لیپ ٹاپ کو چوروں سے محفوظ رکھنے کیلئے ان ہدایات پر عمل ضرور کریں
بوسٹن (نیوز ڈیسک) آج کل ہم اپنی ذاتی نوعیت کی تصاویر ویڈیوز سے لے کر کاروباری اور دفتری دستاویزات تک لیپ ٹاپ پر رکھتے ہیں لہٰذا اس کا چوری ہوجانا کسی بڑے سانحے سے کم نہیں۔ آپ اس خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھا سکتے ہیں ناکہ چور آپ کے پرائیویٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ کرسکے اور لیپ ٹاپ کی واپسی کی بھی کوئی امید پیدا ہوسکے۔
٭ آج کل ایسے سافٹ ویئر دستیاب ہیں جو آپ کے لیپ ٹاپ کی ٹریکنگ کرسکتے ہیں مثلاً فری دستیاب سروس Preyکو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ سروس کسی بھی دستیاب وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے آپ کے لیپ ٹاپ کی لوکیشن بتاسکتی ہے جبکہ فرنٹ کیمرے کے ذیعے چپکے سے چور کی تصاویر لے کر بھی آپ کو بھیج سکتی ہے۔
٭ لیپ ٹاپ کاپ جیسی سروسز کو استعمال کرکے آپ اس پر کی جانے والی ہر سرگرمی کو کہیں سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
٭ لیپ ٹاپ کے اوپر اس کا سیریل نمبر اور ماڈل وغیرہ ضرور لکھا ہوتا ہے۔ اسے لکھ پر اپنے پاس رکھیں، یہ بوقت ضرورت پولیس کو یا لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی کو دیا جاسکتا ہے۔
٭ آپ لیپ ٹاپ پر اپنا نام یا کوئی اور معلومات کندہ کرواسکتے ہیں اس صورت میں اس کا بازار وغیرہ میں پکڑا جانا آسان ہوجاتا ہے۔
٭ آپ کے پاس وقت اکثر ویب سائٹوں پر محفوظ ہوسکتے ہیں لہٰذا اکثر پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں تاکہ لیپ ٹاپ چوری ہونے کی صورت میں چور آپ کے پاس ورڈ استعمال نہ کرسکے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے : سرتاج عزیز
٭ اپنا ای میل کا پاس ورڈ ”سیو“ نہ کریں بلکہ اسے ہر دفعہ خود درج کرنا بہتر ہے۔ لیپ ٹاپ چوری ہونے کی صورت میں آپ کا ای میل پاس ورڈ محفوظ رہنا نہایت ضروری ہے۔
٭ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے ڈیٹا کو اضافی ہارڈ ڈرائیو یا کسی اور میڈیم پر بیک اپ کے طور پر محفوظ رکھیں کیونکہ آپ نیا لیپ ٹاپ نو خرید کرسکتے ہیں مگر تصاویر، ویڈیوز اور دیگر قیمتی فائلیں کبھی واپس نہیں لاسکتے۔