اگر آپ بھی لمبے عرصے تک بیٹھ کر کام کرتے ہیں،تو کمر دور سے بچنے کیلئے ان مفید مشوروں پر عمل ضرور کریں

اگر آپ بھی لمبے عرصے تک بیٹھ کر کام کرتے ہیں،تو کمر دور سے بچنے کیلئے ان مفید ...
اگر آپ بھی لمبے عرصے تک بیٹھ کر کام کرتے ہیں،تو کمر دور سے بچنے کیلئے ان مفید مشوروں پر عمل ضرور کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) کمر کا درد وہ موزی بیماری ہے کہ جس کا شکار ہونے والا ہی اس کی تکلیف کو سمجھ سکتا ہے۔ اس شدید تکلیف کا شکار ہو کر ناقابل بیان درد سہنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی زندگی میں کچھ ایسی عادات کو لازم بنا لیں کہ جو آپ کو کمر کے مسائل سے باآسانی بچا سکتی ہیں۔
* آپ کی کمر کو سہارا دینے کیلئے کمر اور پیٹ کے پٹھے اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر یہ پٹھے مضبوط ہوں گے تو کمر کو سہارا مل سکے گا اور آپ کمر درد سے محفوظ رہ سکیں گے۔ ان پٹھوں کو کمزوری سے بچانے کیلئے ایسی ورزشیں باقاعدگی سے کریں جو پشت اور سامنے کے پٹھوں کو مضبوط بنائیں۔
* بیٹھتے اور کھڑے ہوتے وقت پشت کو سیدھا رکھیں کیونکہ ڈھیلے ڈھالے اور سست انداز میں بیٹھنے یا کھڑے ہونے سے جسم کے پٹھوں کو ڈھیلے پڑنے کی عادت پڑ جاتی ہے اور یہ کمر کو سہارا دینے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں۔

چالاک آدمی نے 600 کی گھڑی 35 لاکھ میں بیچ ڈالی،مگر کیسے؟
* اگر آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیسے سیدھا کھڑا ہونا ہے تو دیوار کے ساتھ کمر لگا کر کھڑے ہوں۔ آپ کی پشت، کولہے، ایڑیا اور سر دیوار کے ساتھ لگنا ضروری ہے۔ اس انداز کو ذہن نشین کر لیں اور جب بھی کھڑے ہوں تو اسی اندادز میں کھڑے ہونے کی کوشش کریں۔
* کھڑے ہوں یا بیٹھے ہوں تو سر کو بلند رکھیں گویا کہ آپ کے سر کو کوئی اوپر کی طرف کھینچ رہا ہو، اسی سے آپ کا جسم سیدھا رہے گا۔
* ایک ٹینس گیند لیں اور اسے کمر کے نیچے اس جگہ رکھیں جہاں درد محسوس ہوتا ہوں۔ اپنے جسم کو اس پر آگے پیچھے حرکت دیں تاکہ درد والی جگہ پر دباﺅ پڑے۔ یہ متاثرہ جگہ کا قدرتی انداز میں اور انتہائی موثر مساج کرنے کا بہترین اور آسان ترین طریقہ ہے۔
* اور یہ یاد رکھیں کہ کبھی بھی اچانک یا جھٹکے کے ساتھ مت اٹھیں یا بیٹھیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -