گوگل گلاس کو بھول جائیں ،سونی صارفین کیلئے’مناسب نرخوں ‘پر سمارٹ عینکیں لے آیا

گوگل گلاس کو بھول جائیں ،سونی صارفین کیلئے’مناسب نرخوں ‘پر سمارٹ عینکیں لے ...
گوگل گلاس کو بھول جائیں ،سونی صارفین کیلئے’مناسب نرخوں ‘پر سمارٹ عینکیں لے آیا

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) گوگل گلاس نامی سمارٹ چشمے کے دھوم دھام سے سامنے آنے اور پھر خاموشی سے غائب ہو جانے کے بعد الیکٹرانکس کمپنی سونی نے اس کا خلاءپورا کرنے کیلئے نہایت مناسب قیمت کے ساتھ نیا سمارٹ چشمہ متعارف کروا دیا ہے۔ سونی نے سمارٹ چشمہ 840 ڈالر (تقریباً 84,000 روپے) میں متعارف کروایا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں گوگل گلاس کی قیمت 1500 ڈالر (تقریباً 150,000 پاکستانی روپے) تھی۔

سونی کا کہنا ہے کہ اس کے چشمے میں ہولوگرافک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو کہ اسے پہننے والے کے بصری میدان میں تصاویر اور ڈیٹا کو اس طرح سے دکھائے گی کہ حیرت انگیز سہولت کے ساتھ ساری انفرمیشن کو دیکھنا ممکن ہو گا۔ اس میں 3 میگاپکسل Cmos امیج سینسر نصب کیا ہے اور اس کے علاوہ ایکسلرومیٹر،جائرو، الیکٹرانک قطب نما اور برائٹ نیس سینسر بھی فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے شیشوں کی موٹائی 3 ملی میٹر ہے۔

سائنسدانوں نے نو عمری میں باپ بننے کا خوفناک نقصان بتا دیا،خبر دار کر دیا

سونی کا کہنا ہے کہ ان کا سمارٹ چشمہ آگمنٹڈ رئیلٹی کی خالص ترین شکل ہے۔ اسے امریکہ، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز سمیت متعدد ممالک میں اگلے ماہ سے فروخت کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ ”سمارٹ آئی گلاس“ کہلانے والی اس پراڈکٹ کے متعلق سونی نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ڈویلپر اس کیلئے سینکڑوں ہزاروں ایپس بھی تخلیق کریں گے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -