سعوی عرب کے شہر جدہ میں چوہوں کی تعداد بڑھ گئی، بھارتی بحری جہاز ذمہ دار قرار

سعوی عرب کے شہر جدہ میں چوہوں کی تعداد بڑھ گئی، بھارتی بحری جہاز ذمہ دار قرار

  

 جدہ(آن لائن)سعوی عرب کے شہر جدہ میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ذمے دار بھارتی بحری جہازوں کو قرار دے دیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں ان دنوں چوہوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے، جن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے ذمے دار جدہ کے ساحل پر کھڑے بھارت کے بحری جہاز اور کشتیاں ہیں،جہاں ان کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چوہوں کی وجہ سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور رے بیز سمیت 20سے زائد موذی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -