سعودی عرب میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ، بھارتی بحری جہاز ذمے دار قرار

سعودی عرب میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ، بھارتی بحری جہاز ذمے دار قرار

  

 جدہ(آئی این پی)سعوی عرب کے شہر جدہ میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ذمہ دار بھارتی بحری جہازوں کو قرار دیدیا گیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں ان دنوں چوہوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے، جن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے ذمے دار جدہ کے ساحل پر کھڑے بھارت کے بحری جہاز اور کشتیاں ہیں،جہاں ان کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چوہوں کی وجہ سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور رے بیز سمیت 20سے زائد موذی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -