سلامتی کونسل لیبیا میں داعش کے خلاف کارروائی کی اجازت دے، عبدالفتاح السیسی

سلامتی کونسل لیبیا میں داعش کے خلاف کارروائی کی اجازت دے، عبدالفتاح السیسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 قاہرہ (اے پی پی) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ لیبیا میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی کی اجازت دے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا میں فعال شدت پسندوں کی طرف سے 21 مصری قبطی عیسائیوں کے سر قلم کئے جانے کے بعد گزشتہ روز مصری فضائیہ نے لیبیا میں اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ مصری صدر نے فرانسیسی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی بھی عسکری مداخلت سے قبل لیبیا کی تسلیم شدہ حکومت اور عوام کی حمایت بھی حاصل کی جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ امریکا سمیت تمام مغربی ممالک نے بھی ان مصری مسیحیوں کے قتل کی سخت مذمت کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -