شامی فوج نے حلب میں باغیوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا

شامی فوج نے حلب میں باغیوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا

  

 دمشق (اے پی پی) شامی فوج نے حلب کے نواح میں باغیوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شروع کی گئی اس عسکری کارروائی کے دوران ملکی فوج نے 2 دیہات پر قبضہ بھی کر لیا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شمالی شہر میں شروع ہونے والی تازہ لڑائی کے نتیجے میں24 باغی جبکہ20 فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ اس نئے آپریشن کا مقصد حلب اور ترک سرحد کے مابین باغیوں کی آمد و رفت کو روکنا بتایا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -