برطانوی سائنسدانوں نے بیک وقت آلوٹماٹر پیدا کرنے والا جادوئی پوداتیارکرلیا

برطانوی سائنسدانوں نے بیک وقت آلوٹماٹر پیدا کرنے والا جادوئی پوداتیارکرلیا

  

مانچسٹر( آن لائن ) برطانوی سائنسدانوں نے بیک وقت آلوٹماٹر پیدا کرنے والا جادوئی پودا تیار کرلیا۔ گذشتہ سال برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسے پودے پر تجربات شروع کیے جس کی جڑوں میں آلو پیدا ہوتے ہیں جب کہ اس کی شاخوں پر سرخ سرخ ٹماٹر اگتے ہیں۔ اس پودے کو ’’ٹوم ٹاٹو‘‘(TomTato) کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والے آلوؤں سے فرنچ فرائی بنائیں گے جب کہ ٹماٹر کے ساتھ تازہ کیچپ بنائیں گے۔یہ منفرد پودا ٹیریٹوریل سیڈ کمپنی نے تیار کیا ہے اور اب اس کی برطانیہ، امریکا اور کئی دیگر ممالک میں سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ یہ پودا گملے میں بھی لگایا جاسکتا ہے جب کہ گملے سے باہر زمین میں بھی یہ خوب پھلتا پھولتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر پودے کی پیوندکاری ہاتھ سے کی جاتی ہے اور یہ پودا 100 فیصد قدرتی ہے یعنی اسے کسی بھی جینیاتی عمل کے ذریعے تیار نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر لگنے والے ٹماٹروں اور آلوؤں کا ذائقہ بھی 100 فیصد قدرتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -