ہمارے جنگجْو داعش کے خلاف جاری جنگ میں شریک ہیں،حسن نصراللہ

ہمارے جنگجْو داعش کے خلاف جاری جنگ میں شریک ہیں،حسن نصراللہ

  

 بیروت (اے پی پی) لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اْن کے جنگجْو عراق میں حکومتی فوج کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں شریک ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نصراللہ نے کہاکہ اِس سے قبل عراق میں حزب اللہ کے کارکنوں کے حوالے سے کبھی کچھ نہیں بتایا گیا لیکن عراق میں محدود تعداد میں اْن کے جنگجْو موجود ہیں۔حزب اللہ کے رہنما نے اسلامک اسٹیٹ کے ہاتھوں لوگوں کوذبح کرنیکے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت بھی کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس وقت عراق انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے۔واضح رہے کہ شام میں حزب اللہ کے جنگجْو پہلے سے بشار الاسد کی فوج کے ساتھ مل کر باغیوں کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -