بھا رت ،ریلوے ٹریک پر نومولود بچہ معجزانہ طور پر محفوظ

بھا رت ،ریلوے ٹریک پر نومولود بچہ معجزانہ طور پر محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جے پور( آن لائن ) ہندوستان میں اس وقت ایک کرشمہ دیکھنے میں آیا جب ایک خاتون نے اسٹیشنری ٹرین کے بیت الخلاء4 میں بچے کو جنم دیا جو ٹوائلٹ کے سوراخ سے پھسل کر ٹریک پر جاگرا مگر معجزانہ طور پر کسی حادثے سے محفوظ رہا۔ بائیس سالہ منو اپنے شوہر اور ماں کے ہمراہ سورت گڑھ سے ہنومان گڑھ کا سفر کررہی تھی جب اسے بچے کی پیدائش کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔منو نے ٹوائلٹ کا رخ کیا اور وہاں بچے کو جنم دیا اور اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی۔پولیس کے مطابق بچے کی پیدائش کے وقت ٹرین ہنومان جنکشن سے تیرہ کلومیٹر کے فاصلے پر تھی۔کچھ وقت گزرنے کے بعد خاندان کے اراکین نے منو کو ٹوائلٹ میں گرا ہوا پایا اور ٹرین ہنومان گڑھ کے لیے روانہ ہوگئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ جب ٹرین ہنومان گڑھ جنکشن پہنچی تو خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا ۔ گیا۔دوسری جانب ایک مقامی شخص نے نومولود بچے کو ریلوے ٹریک کے درمیان پڑے ہوئے پایا او ر پولیس کو اطلا ع دی۔پولیس کے مطابق بچے کو بھی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور خاتون و نومولود کی حالت معمول پر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -