بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھی فوجی مار ڈالے

بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھی فوجی مار ڈالے
بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھی فوجی مار ڈالے

  

بنگال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مغربی بنگال میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 1 کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال کے شہر مالڈا میں باڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس کے بعد بھارتی جوان بسنت سنگھ نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کمیشن رپورٹ میں ذمہ دار ٹھہرائی گئی شخصیات کو بچانے کی کوشش ،ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

بسنت سنگھ نے رات کے وقت کیمپ میں سوئے ہوئے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا اہلکار بسنت سنگھ تاحال مفرور ہے جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -