نئی دہلی میں آلودگی کی شرح عالمی ادارہ صحت کی مجوزہ شرح سے دس گناہ زیادہ ہے، گرین پیس

نئی دہلی میں آلودگی کی شرح عالمی ادارہ صحت کی مجوزہ شرح سے دس گناہ زیادہ ہے، ...

  

 جنیوا(اے پی پی) ماحولیات کی عالمی تنظیم گرین پیس نے کہا ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح عالمی ادارہ صحت کی مجوزہ شرح سے دس گناہ زیادہ ہے جو کہ اس وقت 2.5پی ایم ہے اور یہ عالمی ادارہ کی مجوزہ محفوظ شرح سے دس گنا زیادہ یعنی مہلک شرح ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گرین پیس نے حال ہی میں دہلی شہر کے 5 نمایاں ترین سکولوں میں سروے کیا جس کے دوران پتہ چلا کہ آلودگی کے ذرات کی شرح 2.5 بہت زیادہ غیر صحت مندانہ ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق آلودگی کی اتنی زیادہ شرح سے آبادیوں خاص طور پر بچوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں ۔ دریں اثناء امریکا کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ کی ایک مطالعاتی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آلودگی کی شرح 2.5 ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس سے پھیپھڑوں کے کام کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے جس سے دمہ اور سانس کے عوارض لاحق ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ۔(mnm/tar/hab 1142:15)

مزید :

عالمی منظر -