انجلینا جولی نے اداکاری کوالوداع کہہ دیا

انجلینا جولی نے اداکاری کوالوداع کہہ دیا
انجلینا جولی نے اداکاری کوالوداع کہہ دیا

  

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے اداکاری کوالوداع کہہ دیا۔ انجلینا کا کہنا ہے کہ اب میری تمام توجہ ہدایتکاری اور سوشل کاموں کی طرف ہو گی۔ ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے فلمی دنیا پر راج کرنے کے بعد اداکاری کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ انجلینا کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اداکاری کو الودع کہہ رہی ہوں لیکن انڈسٹری سے میرا رشتہ ختم نہیں ہوا۔ پہلے خود اداکاری کرتی تھی اب دوسروں سے اداکاری کرواؤں گی۔ اسی لئے فلموں کی ہدایت کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انجلینا کا مزید کہنا تھا کہ میری تمام توجہ اب ہدایتکاری اور سوشل کاموں کی طرف ہو گی۔

مزید :

کلچر -