گلاسگو ‘سینما گھر میں حملے کے الزام میں تین خواتین گرفتار

گلاسگو ‘سینما گھر میں حملے کے الزام میں تین خواتین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گلاسگو(این این آئی)سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے ایک سینما میں فلم’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کے شو کے دوران ایک شخص پر مبینہ حملے کے الزام میں تین خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایشٹن لین میں واقع گراوینر سنیما نے پولیس کو اس واقعے کے بارے میں اطلاع دی۔سکاٹ لینڈ پولیس کی ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں خواتین کو ’مبینہ طور پر ہنگامہ کرنے الزام‘ میں گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک مبینہ حملہ ہونے کی وجہ سے تحقیقات جاری ہے۔پولیس کی ترجمان کے مطابق شہر کے مغربی علاقے میں واقع سینما گھر میں حملے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہفتے کی فروری 14 کو رات کے آٹھ بجے ایشٹن لین پر گراوینر سنیما میں کسی قسم کا ہنگامے ہونے کے بعد پولیس کو وہاں بلایا گیا تھا۔ تین خواتین کو ’مبینہ طور پر ہنگامہ کرنے‘ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔
لیکن ہم اس واقعے کی پوری تحقیقات کر رہے ہیں۔سینما گھر چلانے والی کمپنی جی ون گروپ کی ایک ترجمان کے مطابق میڈیا کی اطلاعات کے برعکس کسی کو شیشہ نہیں لگا اور نہ ہی وائن کی بوتل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں کسی کو ہسپتال پہنچانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

مزید :

کلچر -