اپنے والد جاوید شیخ کے نام سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ‘ اداکارہ مومل شیخ

اپنے والد جاوید شیخ کے نام سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ‘ اداکارہ مومل شیخ

  

لاہور ( این این آئی) اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ شوبز میں اپنے والد کا سہارا لے کر آگے نہیں آئی بلکہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر شوبز میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہوں ، میرے خاندان کے بیشتر لوگ شوبز سے وابستہ ہیں جن میں میرے والد ، چچا ، پھوپھا اور کزن شامل ہیں اور ان سب نے اپنی محنت کی بدولت ملک گیر شہرت حاصل کی ہے اور آج بھی اپنے فن کی وجہ سے سکرین پر مقبول ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مومل شیخ نے کہا کہ میں نے اپنے والد جاوید شیخ کے نام سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر ٹی وی سکرین پر آئی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں سینئر اداکاروں نے میری بڑی رہنمائی کی ہے اور میں نے خود بھی بہت کچھ سیکھا ہے ۔ خاص طور پر مارننگ شو کر کے مجھے زندگی کا بہت خوشگوار تجربہ ہوا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اگر میرے شوہر نادر مجھے اجازت نہ دیتے تو میں مومل شیخ کے نام سے اتنی شہرت نہ حاصل کرتی ۔ میری تمام کامیابیوں کے پیچھے میرے شوہر کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ۔

مزید :

کلچر -