ورون اور یامی فلم’’ بدلہ پور‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف

ورون اور یامی فلم’’ بدلہ پور‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف

  

ممبئی (این این آئی)بس تین دن بعد آرہی ہے ورون اور یامی گوتم کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم بدلہ پور، جس کی تشہیری مہم زور و شور سیجاری ہے۔برسوں سے بدلے کی آگ میں جلتے نوجوان کی کہانی ہے بدلہ پور، فلم کے مرکزی کرداروں میں ہیں ورون دھون، نواز الدین صدیقی اور یامی گوتم، فلم کی تشہیری مہم آج کل زوروں سے چل رہی ہے، جس میں ہیرو ہیروئن بھارت بھر میں گھوم پھر کر سب سے فلم دیکھنے کے وعدے لے رہے ہیں۔اس موقع پر جہاں فلم کو لے کر چٹ پٹی باتیں بتائی جاتی ہیں، وہیں پرستاروں کے ساتھ ورون دھون بھی ناچتے تھرکتے نظر آرہے ہیں اور تو اور اسٹار کاسٹ مداحوں کے بیچوں بیچ خوب ہلہ گلہ بھی کررہی ہے ۔ایکشن سے بھری فلم ’’بدلہ پور‘‘ 20فروری کو بڑے پردے پر آرہی ہے۔

مزید :

کلچر -