کامیڈی سے بھرپور فلم’’ ہاٹ پرسوٹ‘‘ کے پہلے ٹریلرنے دھوم مچا دی

کامیڈی سے بھرپور فلم’’ ہاٹ پرسوٹ‘‘ کے پہلے ٹریلرنے دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (این این آئی)ہالی ووڈ کی نئی ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور فلم ہاٹ پرسوٹ کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی۔کامیڈی سے بھرپور فلم ہاٹ پرسوٹ میں خاتون پولیس افسر منشیات فروشوں کے خلاف سرگرم ہے، اس میں وہ ایک ڈرگ ڈیلر کی بیوی کی مدد حاصل کرتی ہے۔خاتون پولیس افسر ایک بڑی ڈیل ہونے سے روکنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں یہ تو فلم دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔فلم کی کاسٹ میں صوفیہ ورگر، ریس ویٹر، مائیکل موسے اور جوڈی لیئین شامل ہیں، ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھر پور فلم میں ہلے پھلکے طنزو مزاح کا تڑکہ بھی لگا ہوا ہے۔فلم 8 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔

مزید :

کلچر -