آسکر ایوارڈز کا میلہ لوٹنے کیلئے 7 بہترین فلمیں میدان میں

آسکر ایوارڈز کا میلہ لوٹنے کیلئے 7 بہترین فلمیں میدان میں

  

نیویارک(آئی این پی) دنیا کے سب سے بڑے فلمی اعزاز آسکر ایوارڈ کا میلہ 22 فروری کو سجے گا، بہترین فلم کیٹگری میں 7 فلمیں نامزد کردی گئیں۔حالیہ دنوں باکس آفس پر راج کرنیوالی امریکن اسنائپر آسکر کیلئے فیورٹ قرار دی جارہی ہے، ہلکے پھلکے موضوع پر بنی برڈ مین میں بھی بڑا ایوارڈ لینے کی پوری صلاحیت ہے۔بافتا ایوارڈز جیتنے کے بعد بوائے ہوڈ کو بھی ہلکا نہیں سمجھنا چاہئے، طنز و مزاح سے بھرپور گرینڈ بوڈاپسٹ ہوٹل سال کی بہترین فلم بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔دوسری جنگ عظیم کی کشمکش پر فلمائی گئی دی امیٹیشن گیم آسکرایوارڈ کی دوسری فیورٹ قرار دی جارہی ہے، سلمیٰ ہائیک کا ایکشن سے بھرپور شاہکار سیلما بھی فہرست کا حصہ ہے ۔

جبکہ اسٹیفن ہاکنز کی سچی داستان تھیوری آف ایوری تھنگ تمام حریفوں پر بازی مارسکتی ہے۔باکس آفس پر بزنس کرنے والا کونسا شاہکار اس ایوارڈ کا حقدار ہے، اس فیصلہ ججز 22 فروری کو سنائیں گے۔

مزید :

کلچر -