رینجرز نے کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے

رینجرز نے کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے
رینجرز نے کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کارچی کے متعدد علاقوں فرید گوٹھ ، اتحاد ٹاﺅن اور بہار کالونی میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان رینجرز نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ انہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -