بنگلہ دیش نے عمد ہ کھیل کی بدولت افغانستان کو ہرایا

بنگلہ دیش نے عمد ہ کھیل کی بدولت افغانستان کو ہرایا
بنگلہ دیش نے عمد ہ کھیل کی بدولت افغانستان کو ہرایا

  

 بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو ورلڈ کپ میں شکست دیکر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جارہی تھی لیکن بنگلہ دیش کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی ہے لیکن افغانستان کی کرکٹ ٹیم جو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں ایکشن میں نظر آئی اس نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کیا اور خاص طور پر اس نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتاہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اپنے اگلے میچوں میں مزید عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گی افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں میچ کے دوران جو حوصلہ اور جذبہ دیکھا گیا اس کی تعریف کی جانی چاہئے اتنے بڑے ایونٹ میں جس طرح اس کے کھلاڑی میدان میں اترے اور عمدہ کھیل پیش کیا اس کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ ہے اور ٹیم اگر اسی طرح پرفارمنس کا مظاہر ہ کرتی رہی تو جلد ہی مضبو ط ٹیم بن کر ابھرے گی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے میچ کے دوران بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور نہ صرف عمد ہ کھیل پیش کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس نے کپتانی کے فرائض بھی عمدہ طریقہ سے سر انجام دئیے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اس سے قبل بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکی ہے اور اسی وجہ سے اس میچ میں اس کو جیت کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا بنگلہ دیش کی کارکردگی کو بھی دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے اگلے میچوں میں حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دے گی آسٹریلیا کے خلاف اس کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہوگا اس میچ میں اس کی اصل کارکردگی سامنے آئے گی کہ اس نے کیسی تیاری کی ہوئی ہے بہرحال اس میچ میں اس نے اچھا کھیل پیش کیا جبکہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو بھی اس میچ میں کھیل کر اعتماد میں اضافہ کرنے کا موقع ملا ہے اور اس نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے جو اس کے آئندہ میچوں میں اس کے کام آئیگا شائقین کے لئے ایک اچھا میچ تھا جبکہ بنگلہ دیش شائقین نے اس میچ میں اپنی ٹیم کی جیت پر بھرپور جشن منایا اور کھلاڑی بھی بہت زیادہ خوش نظر آٰئے۔

مزید :

کالم -