تمیم اقبال کو چار ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 10 رنز کی ضرورت

تمیم اقبال کو چار ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 10 رنز کی ضرورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کینبرا ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز تمیم اقبال کو ون ڈے کیریئر میں چار ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 10 رنز کی ضرورت ہے اور اس اعزاز کو حاصل کرنے کے لیے انکو ورلڈ کپ کے اپنے پول کے اگلے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔ تمیم اقبال اگر اگلے میچ میں 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے تو وہ بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن کے بعد ون ڈے کرکٹ میں چار ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن جائینگے۔ سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن یہ اعزاز حاصل کرنے والے بنگلہ دیش کے پہلے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں ۔ ۔ انہوں نے یہ اعزاز کینبرا میں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے پول میچ میں افغانستان کے خلاف حاصل کیا تھا۔ تمیم اقبال 136 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں اور وہ 3990 رنز بنا چکے ہیں جن میں انکی چار سنچریاں شامل ہیں۔ محمد اشرفل اس لائن میں 3468 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔