شکیب الحسن 4 ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے

شکیب الحسن 4 ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے

  

 کینبرا ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن یہ اعزاز حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز کینبرا میں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے پول میچ میں افغانستان کے خلاف حاصل کیا۔ شکیب الحسن نے افغانستان کے خلاف اس وقت ٹیم کو آکر سنبھالہ دیا جب اس کے پہلے چار کھلاڑی 119 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے اس موقع پر سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف 63 رنز بنائے بلکہ اپنے ون ڈے کیریئر کے چار ہزار رنز بھی مکمل کرلیے اور وہ بنگلہ دیش کی طرف سے چار ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ شکیب الحسن نے 142 ون ڈے میچز کھیل کر 4040 رنز بنا رکھے ہیں جن میں انکی 6 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اس لائن میں تمیم اقبال 3990 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد اشرفل 3468 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین انفرادی سکور ناقابل شکست 134 رنز ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -