جنوبی افریقن ٹیم پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے،ٹنڈولکر

جنوبی افریقن ٹیم پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے،ٹنڈولکر
جنوبی افریقن ٹیم پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے،ٹنڈولکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی ( نیٹ نیوز) لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقن ٹیم پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے، میچ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ ٹنڈولکر نے چار برس قبل 2011ء میں منعقدہ ورلڈکپ میں ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 2013ء میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے ابتدائی میچ میں پاکستان کو 76 رنز سے زیر کر کے میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ ماسٹر بلاسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین شرٹس کے مقابلے جنوبی افریقہ زیادہ متوازن ٹیم ہے اس کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے بھارتی ٹیم کو بڑی اوپننگ شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سنگل، ڈبلز لینے میں بھی احتیاط کرنا ہو گی کیونکہ پروٹیز کی فیلڈنگ بہت مضبوط ہے۔