دہشتگردکمزور ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،ثروت اعجاز قادری

دہشتگردکمزور ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،ثروت اعجاز قادری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہدہشتگرد کمزور ہونے کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ملکی املاک اور عوام کو نشانہ بنا نا انکی بزدلی ہے ،لاہورمیں پولیس لائنز قلعہ کے باہر دھماکہ کی شدید مت کرتے ہیں ،دہشگرد اسلام و ملک دشمن ہیں ،ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردوں کی بری طرح کمر توڑدی ہے ،پوری قوم ضرب عضب آپریشن کو بھرپور کامیاب دیکھنا چاہتی ہے تاکہ ملک میں امن کے قیام کے ساتھ ملک کے مستقبل کو روشن بنایا جاسکے ،شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ،دہشتگرد اپنے ناپاک اور اوچھے ہتھکنڈوں سے ملک کو اب نقصان نہیں پہنچا سکتے ،پوری قوم ملکی سلامتی اور بہتر مستقبل کیلئے دہشتگردوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تیارہے ،حکومت لاہور پولیس لائن سانحہ کے اصل کرداروں کو فوری گرفتار کرئے ،اور شہید ہونیوالوں کے لواحقین کو فوری ،معاوضہ دینے کا اعلان کیا جائے ،حکومت ملک کے حساس شہروں میں سیکورٹی سخت اور داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کرئے تاکہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کو روکا جاسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنت ملک کی اکثریت ہیں جو ملک میں دہشتگردی کے خلافسیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ،ملک میں کوئی فرقہ وارانہ فسادات نہیں ہیں ،انتہا پسند دہشتگرد مذہبی عبادت گاہوں پر بم دھماکے کرکے ملک کو فرقہ واریت کی طرفدھکیلنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو سخت اقدامات کرنے ہونگے ،کراچی کی پولیس کو جدید آلات سے آراستہ کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -