یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر،ہدفپورا کر لیا گیا

یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر،ہدفپورا کر لیا گیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم کے آخری روز پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔ڈی سی او لاہور نے پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیے دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں

جس میں رہ جا نے والے 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -