ضلعی انتظامیہ کی غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلافمہم جاری

ضلعی انتظامیہ کی غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلافمہم جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور ،لاہور پارکنگ کمپنی کے سا تھ ملکر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلااف کارروائی کو جا ری رکھے ہوئے ہے اور غیر قانونی طور پر اسٹینڈز چلا نے والوں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور لا ہور پارکنگ کمپنی نے مشترکہ طور پر شاہ عالمی مارکیٹ کے با ہر غیر قانونی طور پر چلا ئے جانے والے پارکنگ اسٹینڈ ز کا قبضہ حا صل کر کے لاہور پارکنگ کمپنی کے حوالے کر دیا اسی طرح اعظم کلا تھ مارکیٹ میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کو لاہور پارکنگ کمپنی کے حوالے کر دیا اور غیر قانونی طور پر پارکنگ اسٹینڈز چلا نے والے 3افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -