پرائس مجسٹریٹوں کے856دکانوں پر چھاپے 85چالان،ایک لاکھ سے زائد جرمانے

پرائس مجسٹریٹوں کے856دکانوں پر چھاپے 85چالان،ایک لاکھ سے زائد جرمانے

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 856مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر85 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,00,700 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 30افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر60افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے30افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -