پیپلز پارٹی وفاق پاکستان کی علامت ہے،ثمینہ خالد گھرکی

پیپلز پارٹی وفاق پاکستان کی علامت ہے،ثمینہ خالد گھرکی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کہ وفاق پاکستان کی علامت ہے اور اس جماعت نے پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزادکشمیر گلگت بلتستان کو ایک لڑی میں پرو کر متحد کر رکھا ہے پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی سب سیاسی جماعتیں علاقائی لسانی اور صوبائی ہیں صرف پیپلزپارٹی ہی ملک گیر طاقتور سیاسی جماعت ہے ہم اپنے قائد آصف علی زرداری کی قیادت میں سینیٹ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔اور سنیٹ میں دوسری سیاسی جماعتوں سے ملکر اپنا چیئرمین سینیٹ بھی بنائیں گے ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ عوام با شعور ہیں اور جان چکے ہیں کہ ان کی حقیقی نمائندہ جماعت پیپلز پارٹی ہے اس لیے اب ہم سینیٹ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کی قیادت میں پارٹی ورکر متحد ہیں اس لئے ہم سینیٹ کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -