فوجی آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا جائے،سہیل چیمہ

فوجی آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا جائے،سہیل چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ہاؤس پنجاب میں ایم ایس ایف کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر سہیل چیمہ نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے خود کش دھماکے میں موجودہ حکومت کے سکیورٹی فول پروف انتظامات کا پول کھول دیا ہے دہشت گردی کے خاتمہ کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ملک میں فوجی آپریشن ہے پاک فوج کا آپریشن اور فوجی عدالتوں کے فیصلے ہی ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتی ہےہم آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت کرتے ہیں آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک بڑھانا چاہئیے تاکہ کوئی بھی پاک سرزمین کے بارے میں سوچنے کی جرات نہ کرسکے مرکزی صدر نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مونس الہٰی کے حکم پر کالا باغ ڈیم کے حق میں نکالے جانے والی ریلیاں کالا باغ ڈیم بنائے جانے تک جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں ایم ایس ایف تحریک کالا باغ ڈیم بناؤ اگلی ریلی 22 فروری 2015 ء ضلع خوشاب میں نکالی جائے گی یہ ریلی ضلع خوشا ب کی تاریخی ریلی ہوگی ۔