جماعت اہلحدیث پاکستان کا علماء کنونشن آج ہو گا،تیاریاں مکمل

جماعت اہلحدیث پاکستان کا علماء کنونشن آج ہو گا،تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام آج ہونے والے ’’اہل حدیث علماء کنونشن‘‘ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں کنونشن بعد نماز ظہر جامعہ دارالقدس لاہور میں منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی کریں گے جبکہ تحریک المجاہدین کے چیئرمین مولانا الشیخ جمیل الرحمن، سربراہ دعوۃ و تحریک میاں جمیل، رہنما جماعۃ الدعوۃ امیر حمزہ، مولانا رانا محمد نصر اللہ خاں، مولانا عبدالرحمن لدھیانوی، مولانا ہاشم الازہری، مولانا نعیم بادشاہ سمیت مولانا شکیل الرحمن ناصر، عبدالوہاب روپڑی، مولانا پروفیسر عبدالمجید، خلیل الرحمن خلجی، شاہد محمود جانباز، مولانا سلمان عادل سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ جماعت اہل حدیث کے رہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کنونشن میں مساجد کے حوالے سے لاؤڈ سپیکرز آرڈیننس کی آڑ میں علماء اہل حدیث کے خلاف ناجائز مقدمات اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کے ساتھ ساتھ حکومتی بے حسی اور انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن میں کارکنان و ذمہ داران کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔