نرسوں کی تین ہزار آسامیوں کیلئے 1.43ارب مختص کئے ہیں،مجتبیٰ شجاع

نرسوں کی تین ہزار آسامیوں کیلئے 1.43ارب مختص کئے ہیں،مجتبیٰ شجاع

  

لاہور( خبرنگار) وزیر قانون ،ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبہ میں نرسز کی 3 ہزار نئی آسامیاں منظور کی گئیں اور ان کے لیے 1.43 ارب روپے مختص کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سینٹرز پر تمام عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔25لاکھ سے زائد نوجوان مرد و خواتین کو علم و ہنر سکھانے کے لیے صوبہ بھر میں فنکشنل لٹریسی سنٹر اور 14ہزار سے زائد خواتین کے لیے کمیونٹی لرننگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے2ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -