’’ فاقے ، ناکے اور دھماکے ‘‘ موجودہ حکومت کی پہچان بن چکے ہیں، جمشید اقبال چیمہ

’’ فاقے ، ناکے اور دھماکے ‘‘ موجودہ حکومت کی پہچان بن چکے ہیں، جمشید اقبال ...

  

لاہور(پ ر ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ’’ فاقے ، ناکے اور دھماکے ‘‘ موجودہ حکومت کی پہچان بن چکے ہیں ،پولیس کو اربوں روپے کا بجٹ دیا جارہا ہے لیکن اسکی کارکردگی صفر ہے اور اسکی وجہ سیاسی بھرتیاں ہیں ،پوری قوم دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکمرانوں کو مینڈیٹ دے چکی ہے اب اسکے نتائج بھی سامنے آنے چاہئیں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ساری توجہ اپنی اور اپنے خاندانوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے پر مرکوز ہے جبکہ عوام کو بے آسرا چھوڑ دیا گیا ہے جو بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور پاک افواج کی پشت پر ہے ۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں حکومت کو دہشتگردی سے نمٹنے کا مینڈیٹ دے چکی ہیں اب اسکے نتائج بھی سامنے آنے چاہئیں ۔ ’’ فاقے ،ناکے اور دھماکے ‘‘ موجودہ حکومت کی پہچان بن گئے ہیں اور حکمران بھی عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کی بجائے اپنے پیشرو حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -