سالانہ سہ روزہ نظریہ پاکستان کانفرنس آج ایوان کارکنان میں شروع ہو گی

سالانہ سہ روزہ نظریہ پاکستان کانفرنس آج ایوان کارکنان میں شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ساتویں سالانہ سہ روزہ نظریۂ پاکستان کانفرنس کا آغاز آج ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ -100شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور میں ہو رہا ہے۔ اس کانفرنس میں کارکنان تحریک پاکستان،اندرون و بیرون ملک سے نظریۂ پاکستان فورمز کے عہدیداران و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کے نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔ قومی یکجہتی کی مظہریہ کانفرنس ہفتہ 21فروری 2014ء تک جاری رہے گی۔اس کانفرنس کا مرکزی موضوع’’خطے کے بدلتے تناظر میں۔نظریۂ پاکستان قومی استحکام کی ضمانت‘‘ ہے۔ افتتاحی نشست آج صبح دس بجے ہوگی جس میں تحریک پاکستان کے کارکن و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کارکنانِ تحریکِ پاکستان (گولڈ میڈلسٹس ) کے ہمراہ پرچم کشائی کی رسم ادا کریں گے۔ بعد ازاں وائیں ہال میں شرکاء قومی عہد کی تجدید کریں گے۔اس کانفرنس کے دوران مختلف موضوعات پرآٹھ نشستیں منعقد ہوں گی۔