تحریک انصاف دھڑے بندیوں کا شکا رہے، محمد شاویز خان

تحریک انصاف دھڑے بندیوں کا شکا رہے، محمد شاویز خان

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمو د قریشی میں پیدا ہونے والے اختلافات ا ب نچلی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف دھڑے بندیوں کا شکا رہے اور یہ جماعت دن بہ دن کمزہور ہوتی جارہی ہے شاہ محمود قریشی عمران خان سے پوچھے بغیر پارٹی میں اہم اقدامات کررہے ہیں جس وجہ سے تحریک انصاف میں گروپ بندی ہوچکی ہے ۔عمران خان پہلے اپنی جماعت سنبھالیں اور پھر دھرنے دیں احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے ملک کو پہلے ہی ناقابل تلافی نقصان ہوچکا ہے اور اب عمران خان ملک کا مزید نقصان نہ کریں۔وہ دھرنے پر توجہ دینے کے بجائے اپنی پارٹی پر توجہ دیں اور پارٹی میں اصلاحات لائیں ایسا کرنے سے ان کی جماعت مضبوط ہوسکتی ہے.پوری قوم عمران خان کو خیبرپختون خواہ پر توجہ دینے کا کہہ رہی ہے اور عمران خان صرف نمائشی اقدامات کرنے میں مصروف ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -