بے پردگی کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہے، محمد اکرم رضوی

بے پردگی کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہے، محمد اکرم رضوی

  

لاہور(پ ر)انجمن طلباء اسلام پاکستان کے ممتاز طالبعلم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ بے پردگی اور عریانی و فحاشی کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہے اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طالبات اسلام کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا مغربی تہذیب کو پاکستان میں پھیلنے سے روکنا ہو گا۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عریانی و فحاشی کو فروغ دے کر مسلم نوجوانوں کے اخلاق کو تباہ کیا جا رہا ہے مسلم خواتین حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو اپنا آئیڈیل بنائیں اور بے پردگی کے کلچر کو مسترد کر دیں۔تقریب سے انجمن طالبات اسلام کی عہدیداروں اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -