ترکی اور پاکستان کے مابین انتہائی مثالی تعلقات ہیں،راشدہ یعقوب

ترکی اور پاکستان کے مابین انتہائی مثالی تعلقات ہیں،راشدہ یعقوب

  

لاہور(پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان بین الریاستی اور عوام کی سطح پر انتہائی مثالی تعلقات ہیں، ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اولو کی اپنے دوسرے گھر پاکستان آمد پر ہمیں خوشی ہوئی ہے، ترکی نے پشاور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان کی بھرپور حمایت کی، ترکی کی قیادت نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں اقوام ہر مشکل میں عالمی، علاقائی اور دوطرفہ معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے سٹریٹجک تعاون کونسل کے چوتھے سیشن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا، ہم نے تجارت، توانائی، مواصلات، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -