زندگی گزارنے کا آرام طلب طریقہ دل کے امراض کا سبب ہے،طبی ماہرین

زندگی گزارنے کا آرام طلب طریقہ دل کے امراض کا سبب ہے،طبی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے طبی ماہرین حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم عماروحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عارف رحیم، حکیم سید عمران فیاض، حکیم شوکت علی سندھو، حکیم محمد عابد قصوری اور حکیم طاہر خاں نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں لوگوں کا آرام طلب لائف سٹائل دل کی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے لہذا دل کے دورے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ طرز زندگی اور اپنے رہن سہن کا انداز تبدیل کی جائے مرغن کھانوں کے بجائے پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنایا جائے اور ہر شخص روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش کی عادت اپنائے۔ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ امراض قلب میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ عشویش ناک ہے کیونکہ گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں ایک کروڑ 73لاکھ افراد امراض قلب کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔بلکہ ان کے نالج اور کپیسٹی بلڈنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو روزہ سمپوزیم کے دوران سینئر پروفیشنل اور طبی ماہرین لیکچر دیں گے۔ جو نوجوان ڈاکٹروں کی تربیت اور ذہن سازی کا اہم ذریعہ ثابت ہوں گے۔ یہ سمپوزیم نوجوان ڈاکٹرز کے نالج کو اپ ڈیٹ کرے گا اور طب کے میدان میں تحقیق اور جدید زمانے کی بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں نئی راہیں متعین کرے گا۔