پی پی شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، زاہد ذوالفقار

پی پی شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، زاہد ذوالفقار

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی لاہور میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور پولیس پر ہونیوالے خودکش حملہ مذمت کررہے ہیں لاہور پولیس امام مسجد اور شریف لوگوں کو لاؤڈ سپیکر ایکٹ میں گرفتار کررہی ہے پیپلزپارٹی لاہور میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی آڑ میں امام مسجد اور تقریبات میں لوگوں کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں اگر اسی ایکٹ کی آڑ میں امام مسجد اور تقریبات کی آڑ میں لوگوں کو گرفتار کرنے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اس ایکٹ کی آڑ میں نمازیوں اور مسجدوں کی انتظامیہ کو تنگ اور پریشان کرنا لاہور کے شہری قبول نہیں کریں گے لاہور میں مسجدوں کا تقدس پامال کرنے والوں کی پیپلزپارٹی مذمت کرتی ہے۔ یہاں تک کہ ایکٹ کا غلط استعما ل کیا گیا امام اور مسجدوں کی انتظامیہ کو کئی کئی دن اور رات تھانوں کی حوالاتوں میں گزارنی پڑی لاہور میں اگرفرقہ واریت کا خطرہ ہے تو اچھے اور مہذب طریقہ سے سمجھایا جاسکتا ہے شریف لوگوں کو شادی کی تقریبات اور محفل میلاد میں سے گرفتارکر لیا جاتا ہے لاہورمیں ایسے غلط اقدامات کئے گئے جس سے آ ج تک کوئی بھی دہشتگرد نہیں پکڑا گیابلکہ شریف لوگوں کو ہی تنگ کیا جاتا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -