دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا بھی گھیرا تنگ کیا جائے،اشرفجلالی

دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا بھی گھیرا تنگ کیا جائے،اشرفجلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے پولیس لائنز کے باہرخود کش دھماکہ کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی روکنے میں حکومتی بے بسی شرم ناک ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان کا قبلہ سیدھا کرنا ضروری ہے۔ قوم نے حکومت کو درود بند کرنے کا نہیں بارود بند کرنے منڈیٹ دیا تھا۔حکومت کے پالیسی ساز ادارے اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کریں۔ حکومت مسجدوں کی بجائے دہشت گردوں کے مورچوں پر توجہ دے۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا دائرہ تنگ کیے بغیر اَمن کی بحالی ناممکن ہے ۔