گھروں کیلئے سولرانرجی کی مصنوعات متعارف کرانے کا منصوبہ پیش

گھروں کیلئے سولرانرجی کی مصنوعات متعارف کرانے کا منصوبہ پیش

  

 اسلام آباد (اے پی پی) ایزی پیسہ اور روشن انرجی نے باہمی اشتراک سے گھروں کیلئے سولرانرجی کی مصنوعات متعارف کرانے کا منصوبہ پیش کردیاہے، ابتدائی مرحلے میں گھروں کیلئے تین سولر ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں 30،60 اور100 واٹس شامل ہیں جن کی قیمتیں بالترتیب27 ہزار،38 ہزار500 اور49 ہزار500 رکھی گئی ہیں۔ یہ پراڈکٹس15 فیصد ایڈوانس پرحاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ بقیہ رقم ملک بھر میں ایزی پیسہ کی 55 ہزار شاپس کے ذریعہ 18 ماہ کی مساوی اقساط میں ادا کی جائیں گی ۔ کمپنی کے بیان کے مطابق 30واٹس کی کٹ دو ایل ای ڈی لائٹس جبکہ60 واٹس کی کٹ تین ایل ای ڈی لائٹس اورایک پنکھا اور100 واٹس کی کٹ تین ایل ای ڈی لائٹس اوردو پنکھے چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ سولر انرجی کی پراڈکٹس کی آسان اقساط پر فراہمی سے توانائی کے مسئلہ پر قابو پانے میں بڑی مدد حاصل ہوگی۔

مزید :

کامرس -