پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت میں اضافہ، فرنس آئل کی فروخت میں کمی

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت میں اضافہ، فرنس آئل کی فروخت میں کمی

  

 اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال کے دوران پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہو گیا۔ ابتدائی 7ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں کمی ہوئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت 3فیصد اضافے سے 40لاکھ 70ہزار ٹن رہی ۔ مالی سال 2014-15ء کے دوران پٹرول کی فروخت 13فیصد اضافے سے 21لاکھ 85ہزار ٹن رہی ۔ فرنس آئل کی کھپت 6فیصد کمی سے ساڑھے 51لاکھ ٹن رہی۔

مزید :

کامرس -