ترک وزیر اعظم کا دورہ ملکی ترقی کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا ‘ میاں ہمایوں پرویز

ترک وزیر اعظم کا دورہ ملکی ترقی کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا ‘ میاں ہمایوں ...

  

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر میاں ہمایوں پرویز نے کہا ہے کہ ترک وزیر اعظم کا دورہ پاکستان ملک کی ترقی کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا ، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا آزاد تجارت معاہدے پر جلد عمل ہونے کے اعلان نے باہمی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر مہر ثبت کر دی ہے ،راولپنڈی چیمبر ترک وزیر اعظم کے حالیہ دورے انتہائی مثبت قرار دے رہا ہے اور دورے کے دوران باہمی تعاون کے 11سمجھوتوں سے دونوں برادر ملک ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے جس سے دونوں اطراف کی کاروباری کے مابین روابط کو فروغ ملے گا اور خطے میں ترقی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے چیمبرسے جاری ایک بیان میں کیا۔میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ ترکی پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور ترکی کی تاجر برادری کے لئے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلم ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے اور جسطرح دیگر ممالک کی مختلف تنظیمیں بنی ہوئی ہیں اسلامی ممالک بھی ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دیں جس سے مسلم ممالک آپس میں تجارت کو فروغ دے سکیں اور ایک دوسرے کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔    انہوں نے کہا کہ پاکستان کچھ عرصہ سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے جسکی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے مگر اب صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر ترکی کی کاروباری برادری کو خطے میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہتا ہے اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہے۔

مزید :

کامرس -