ایشیائی کرنسی مارکیٹ‘ ین اورڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافے

ایشیائی کرنسی مارکیٹ‘ ین اورڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافے

  

 ٹوکیو (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ین اورڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ یونان حکومت کا یورو زون سے علیحدگی سے گریزکرتے ہوئے بیل آؤٹ پیکج میں توسیع کیلئے یورپی یونین کو باضابطہ درخواست دینے کا امکان ہے ۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران یورو کی شرح تبادلہ 1.1403 ڈالر فی یورو اور135.77 ین فی یورو رہی جو کہ گذشتہ روزکاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر1.1357 ڈالر فی یورو اور134.70 ین فی یورو ریکارڈ کی گئی تھی۔ ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ کمی کا شکار رہی اور ڈالر کی شرح تبادلہ 119.27 ین فی ڈالر سے کم ہوکر119.07 ین فی ڈالر ہوگئی۔

مزید :

کامرس -